برسلز ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے کروائے جانیوالے ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی دنیا بھر کے سفر کے دوران یورپ کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئی۔ ٹرافی کی رونمائی برسلز شہر کے مرکزی مقام گراں پلس میں ہوئی جہاں شہر کی اہم ترین میونسپل کمیٹی برسلز نے اس تقریب کا انتظام کیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی 5 بر اعظموں سے ہوتی ہوئی برسلز پہنچی اور آئی سی سی میں یورپین نمائندے ایڈور ڈ شٹلورتھ بھی اس کے ہمراہ تھے۔ تقریب رونمائی میں بیلجئین کے فنانس اینڈ اسپورٹس منسٹر اور برسلز کمیون کے میئرکے علاوہ بیلجیئم کے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔