آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغازکیویز نے انگلینڈ کی پٹائی کردی

   

احمد آباد : آئی سی سی ورلڈ کپ کا آج آغاز ہوا اور پہلے میچ میں ڈیفنڈنگ چمپئین انگلینڈ کو 2019 ء کے رنرز اپ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ سے شکست فاش دی ۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر جوس بٹلر کی انگلش ٹیم نے 282/9 اسکور کئے ۔ 283 کا ٹارگٹ کیویز نے محض 36.2 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔ مین آف دی میچ آر رویندر نے 123 اور اوپنر ڈیوان کانوے نے 152 رنز بنائے۔