ہندوستان نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرایا
کولمبو۔ 5 اکتوبر ( ایجنسیز ) آئی سی سی ویمنس ورلڈکپ کے ایک میاچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 88رنوں سے شکست دے دی ۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ہندوستان نے50اوورس میں 247 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 248 رنز کا نشانہ دیا تھا۔جواب میں پاکستان کی ساری ٹیم 159رنز بناکر اوٹ ہوگئی۔