دبئی۔آسٹریلیا کے کرشماتی بیٹر مارنس لیبوشگن نے ایک ہی ٹسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے آٹھویں کھلاڑی بننے کے بعد تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔لیبوشگن جو گزشتہ ہفتے مکمل ہونے والے دو آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلو ٹی سی) ٹسٹ سے قبل روٹ سے صرف دو پوائنٹس پیچھے تھے، اب سب سے اوپر ایک بڑی برتری حاصل کر چکے ہیں یہاں تک کہ روٹ چوتھے نمبر پر پہنچے ہے اور ان سے آگے اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم ہیں۔ پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ میں لیبوشگن کے 204 اور ناٹ آؤٹ 104 رنز کے اسکور نے انہیں 50 ریٹنگ پوائنٹس دلوائے ہیںاور وہ ہم وطن اسمتھ سے 42 ریٹنگ پوائنٹس سے آگے ہیں۔ جون کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار سنچریوں کے ساتھ روٹ نے انہیں پیچھے چھوڑا تھا لیکن اب لیبوشگن نے دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ خود اسمتھ نے 200 اور 20 کے ناقابل شکست اسکور کے ساتھ جیت میں حصہ ادا کرنے کے بعد دو مقامات حاصل کیے ہیں، اس کے ساتھ ہی لیبوشگن نے ایک ہی ٹسٹ میں دو آسٹریلوی ڈبل سنچریاں بنانے کا پانچواں ریکارڈ درج کیا ہے۔ اسمتھ کے 893 ریٹنگ پوائنٹس جنوری 2021 کے بعد سے ان کے سب سے زیادہ نمبرات ہیں۔ آف اسپنر ناتھن لیون آٹھ وکٹیں لینے کے بعد بولروں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کرکے 15ویں نمبر پر آگئے ہیں جس نے 164 رنز کی فتح مکمل کرنے میں مدد کی اور ڈبلو ٹی سی میں اپنی ٹیم کے پہلے مقام کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کی 74 رنز کی شاندار جیت ان نے انگلش بیٹرس کی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن کی سیون بولنگ جوڑی جس نے میچ میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں انہیں بھی ترقی ہوئی ہے ۔ سنچری بنانے والے زیک کرولی 46ویں نمبر پر، ہیری بروک 90 درجے ترقی کرکے 70ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
راہول اور ایئر کو ونڈے درجہ بندی میں ترقی
دبئی ۔آئی سی سی مردوں کی ونڈے پلیئر رینکنگ میں ہندوستان کے شریاس آئیر بنگلہ دیش کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں 24 اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 49 کے اسکور کے بعد سات درجے ترقی کر کے مشترکہ 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ونڈے بیٹر کی درجہ بندی میں ترقی کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکا کے چارتھ اسالنکا (تین مقام کی ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر ہیں)، ہندوستان کے کے ایل راہول چار مقامات کی ترقی سے 35 ویں نمبر پر ہیں ۔