آئی سی سی کی پیر کو جاری تازہ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پانچ وکٹ لینے والے تیز گیند باز محمد سمیع دو مقام کی بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پرپہنچ گئے اور انہوں نے 710 پوائنٹس کی اپنی بہترین درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں۔اشون ٹیسٹ آل راؤنڈر میں سرفہرست پانچ میں شمار ہو گئے ہیں جبکہ رویندر جڈیجہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
جڈیجہ نے پہلی اننگز میں 30 رن بنانے کے علاوہ دو وکٹ لئے جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے 40 رن بنانے کے علاوہ چار وکٹ بھی لئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈرآل راؤنڈر میں ٹاپ رینکنگ پر ہیں۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ میں 111 رن بنانے والے كوئنٹن ڈی کوک بلے بازوں میں ٹاپ 10 میں شمار ہوتے ہوئے ساتویں نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔ پہلی اننگز میں 160 رنز بنانے والے اوپنر ڈین ایلگر کی پانچ مقام کی بہتری کے ساتھ 14 ویں نمبرپرپہنچ گئے ہیں ۔
وہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے روہت شرما بیٹنگ رینکنگ میں 36 مقام کی لمبی جست لگا کر اپنی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 176 اور 127 رن بنانے والے روہت نے 36 مقام کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ اب کیریئر کے بہترین 17 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ روہت کو اس کارکردگی سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس میچ میں 20 اور ناٹ آؤٹ 31 رن بنائے جس کا انہیں درجہ بندی پوائنٹس میں نقصان اٹھانا پڑا۔ وراٹ کی درجہ بندی اب 900 سے کم ہو گئی ہے۔ ان کے اب 899 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ان کے اور سرفہرست موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ (937) کے درمیان 38 پوائنٹس کا فاصلہ ہو گیا ہے۔
