آئی سی سی کے آن لائن سہ روزہ اجلاس کا آج آغاز

   

ٹی 20 ورلڈ کپ ،ٹسٹ چمپئین شپ اور دیگر ٹورنمنٹس کے اہم فیصلے متوقع
دبئی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ہفتے بورڈ ممبر سے بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی۔کورونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ کے آخر میں ہونے والا بورڈ اجلاس منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی اہم امور پر27 مارچ سے ٹیلی کانفرنس شروع کرے گی جو تین دن جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کے امور سمیت آئی سی سی ٹسٹ چمپئین شپ پر بھی بات ہو گی جبکہ سب سے اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر اراکین کی رائے لی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے۔