دبئی۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بڑے بڑے کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہورہے ہیں وہیں آئی سی سی نے30 جون تک اپنے تمام ایونٹ معطل کردیے ہیں جو اس جانب اشارہ ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔ دریں اثناء پی سی بی کے سی ای او وسیم خان پہلے ہی ایشیا کپ ملتوی ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ پیر تک آئی سی سی بورڈ کی ٹیلی کانفرنس ہورہی ہے جس میں کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے ٹرافی ٹور فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔ خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اور ٹوئنٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں مقرر ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے دنیا بھر میں اس ٹورنمنٹ کے کوالی فائنگ ایونٹ ہونے تھے۔ یہ کوالی فائر ایشیا، افریقہ اور یورپ میں ہونا تھے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ منتظمین اورکھلاڑیوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔ اس لئے16اپریل سے30 جون تک تمام کوالی فائر ٹورنامنٹس نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ٹورنمنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالات دیکھ کر مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومتوں اور ان ملکوں کی وزارت صحت سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔16تا 21اپریل کویت میں آئی سی سی ٹی 20 مینز کوالی فائر اے برائے ایشیا ہونا تھا۔27 اپریل سے تین مئی تک جنوبی افریقہ میں افریقہ کے لئے علاقائی کوالی فائر ہونا تھا۔ نمیبیا نے اپریل کی 20سے27 تاریخ تک خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں مقرر ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ 16 سے22 مئی تک اسپین کو آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کوالی فائر اے ہونا تھا۔9 سے16جون تک پاپوا نیو گنی میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹوبیلجیم میں کرانے کا پروگرام تھا۔ ملائشیا میں26جون سے شروع ہونے والا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالی فائر بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔24 سے 30جون تک فن لینڈ میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالی فائر ٹو ہونا تھا۔ جولائی میں دونوں ٹورنمنٹ کے مزید کوالی فائرز بھی مقرر تھے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ سری لنکا میں تین سے 19جولائی تک خواتین ورلڈ کپ کے کوالی فائرز ہونا ہیں انہیں بھی دیکھا جارہا ہے۔ آئی سی سی کے ایونٹ ہیڈ کرس ٹیٹلے نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی صورتحال کو بھی دیکھا جارہا ہے اور وقت آنے پر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔یادرہے کہ رواں برس ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی ہوچکے ہیںاور آئی پی ایل پر بھی غیر یقینی صورتحال کے بادل ہیں اور یہ بھی منسوخ ہوسکتا ہے۔