لاہور ۔18 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے پوائنٹس پاکستان اور ہندوستان میں برابر تقسیم کرنے پر ناراض پی سی بی باضابطہ ردعمل کی تیاری میں مصروف ہے۔ ہندوستانی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، لیگل ٹیم اور دیگر متعلقہ شعبوں کے سربراہ معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اپنا موقف دیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں ہندوستان کو پاکستان کی میزبانی کرنا تھی۔ بی سی سی آئی نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کردیا جس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں ٹیموں میں نشانات برابر تقسیم کردیے۔