بھوپال ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون آئی سی یو کی چابی نہ ملنے پر دم توڑدی ۔ 55 سالہ خاتون کو سانس لینے میں دشواری پر خانگی دواخانہ لایا گیا تھا ۔ وہاں کے عملہ نے آئی سی یو کو مقفل پایا ۔ چابی تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ یہ چابی دوسرے شخص کے پاس ہے جو دواخانہ سے باہر تھا ۔ دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی ۔ اسی دوران خاتون کی حالت مزید بگڑگئی ۔ تالا کھلنے سے پہلے ہی مریضہ فوت ہوچکی تھی ۔چیف میڈیکل آفیسر انوسویا گاؤلی نے تحقیقات کا حکم دیا ۔