آئی فون کا 16 سال پرانا ماڈل کروڑوں میں نیلام

   

لندن : 16 سال پرانے اسمارٹ فون کو خریدنے کیلئے آپ کتنے پیسے خرچ کرنا پسند کریں گے؟ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا ماڈل آئی فون ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز (تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 975 برصغیر کے روپئے ) میں نیلام ہوگیا ہے۔برطانوی اخبار ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کیا تھا جس کی نیلامی کیلئے 50 ہزار ڈالرز سے ایک لاکھ ڈالرز تک تخمینہ لگایا تھا، لیکن حیران کُن طور پر 4 گیگا بائٹ ماڈل آئی فون کی نیلامی اصل قیمت سے 300 گنا زیادہ میں ہوئی ہے۔آئی فون کا پہلا ماڈل اصل میں صرف 599 ڈالرز میں خریدا گیا تھا، نیلام کرنے والے ایل سی جی آکشنز نے اس نیلامی کو ’ہولی گریل‘ کا نام دیا جس کا مطلب یہ انتہائی نایاب ہونے کے ساتھ اس کا تعلق محدود پیداوار سے بھی ہے۔