حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں آئی ٹی آئی کورسیس میں داخلوں کا عمل شروع ہوگیا ہے اس کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جولائی ہے ۔ اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا ۔ ریاست میں گورنمنٹ اور پرائیوٹ دونوں آئی ٹی آئز میں داخلہ کے لیے ایک درخواست کافی ہے ۔ کورسیس میں ٹرنر ، سرویر ، ٹولس اینڈ ڈائی میکر ، پلمبر ، پلاسٹک پروسیسنگ آپریٹر ، پینٹر ( جنرل ) ، میکانک ( مشین ٹولس ) ، میشنسٹ گرائنڈر ، مشینسٹ ، انسٹرومنٹ میکانک ، فٹر ، الیکٹرانکس پلاٹر ، الیکٹرانکس میکانک ، الیکٹریشن ، ڈرافٹسمین ( سیول ) ، ڈرافٹسمین ( میکانیکل ) ، کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرام اسسٹنٹ ، کمپیوٹر ہارڈویر اینڈ نیٹ ورک ۔ اس میں کئی کورسیس کی مدت دو سال ہے جب کہ بعض کورسیس ایک سالہ مدت کے بھی ہیں ۔ اس کے لیے
X/VIII
کلاس کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ امیدوار کی عمر 14 سال مکمل ہونی چاہئے ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ
iti.telangana.gov.in
دیکھئے ۔۔