آئی ٹی آئی کالج میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب

   

جگتیال : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج،د ھرور ،جگتیال ای انجنیلیونے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ تعلیمی سال میں آئی ٹی آئی کے مختلف کورسس میں داخلوں کیلئے ڈائرکٹر کے وائی نائیک نے اعلامیہ کی اجرائی کی ہے۔خانگی و سرکاری آئی ٹی آئی کالجوں میں تعلیمی سال 23/22-2021 کیلئے( ایک سال اور دو سالہ کورسس کیلئے ) جاریہ سال داخلوں کیلئے پہلے مرحلہ کے تحت درخواستوں کی حصولی بذریعہ آن لائن 14 جولائی سے 28جولائی تک کی جائیگی۔امیدوار اپنے اوریجنل سرٹیفکیٹ دہم جماعت، آمدنی کا صداقت نامہ ، حال ہی میں حاصل کیا گیا،لوکل مقامی تعلیم کم ازکم 6 سالہ تعلیم ریاست تلنگانہ میں حاصل کرنے والوں کو مقامی ہونے کو ترجیح دی جائیگی،اور ٹی سی معہ فوٹو کے ساتھ اسکیان کرکے اپ لوڈ کریں۔داخلہ کیلئے
ititelangana.gov.in :http
ویب سائیٹ پراپنے موبائیل نمبر کو رجسٹر کرواکراپنے ذاتی استعمال والے موبائیل نمبر کو اندراج کرنا بہتر ہوگا، چونکہ مختلف اطلاعات کی بروقت جانکاری میں سہولت ہوگی۔ریاست تلنگانہ کے کسی بھی سرکاری یا خانگی آئی ٹی آئی کالج میں داخلہ کیلئے ایک ہی مرتبہ رجسٹریشن سے اپنے پسندیدہ کالج میں داخلہ پانے کی سہولت ہوگی، اور اپنی پسندسے متعلقہ ٹریڈ میں ترجیحی بنیاد پر داخلوں کی سہولت بھی میسر ہوگی۔سرکاری آئی ٹی آئی کالج میں الیکٹریشن،ڈاکومنٹ سیول اور کمپیوٹر آپریٹر پروگرامنگ اسسٹنٹ ٹریڈس موجود ہیں۔داخلوں کیلئے یکم اگسٹ2021 تک عمر 14 سال ہو،طلباء کے نشانات، تحفظات،سکونت،طلباء کے ذریعہ پیش کردہ آپشن کے مطابق نشست داخلہ دیا جائیگا،صرف آن لائن ہی درخواست فارم کا ادخال کیا جائے۔آئی ٹی آئی کالج میں داخل کی جانے والی درخواست کو قبول نہیں کیا جائیگا،تمام امیدواروں کیلئے کوویڈ ۔ 19 کے رہنمایانا خطوط پر لازماََ عمل آوری کرناہوگا۔ویب آپشن نہ ہونے والی درخواستوں کیلئے نشستیں مختص نہیں کی جائیں گی۔تعلیمی قابلیت، کورس اور نصاب کی تفصیلات ویب پر موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے قریبی آئی ٹی آئی کالج سے رابطہ کیا جائے۔ پرنسپل گونمنٹ آئی ٹی آئی کالج، دھرور ،جگتیال ای انجنیلیونے طلباء سے اس موقع سے مستفید ہونے کی اپیل کی ہے۔