نئی دہلی:مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے منفی حالات میں سرحدوں کی حفاظت پر ہند۔ تبت بارڈر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے آج چین کا نام لئے بغیر کہا کہ فورس کے جوانوں نے ایسی فوج کا وہم توڑ دیا ہے جو دعوی کرتی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج میں سے ایک ہے ۔ہند ۔ تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 58 سال مکمل ہونے پر فورس کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے فورس کے سابق فوجیوں کو خراج پیش کیا جنھوں نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حالیہ مہینوں میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب فورس کے اہلکاروں کی جرات مندانہ کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “دنیا کی کچھ فوج کو انتہائی طاقتور ہونے کی حیثیت سے اپنی طاقت پر فخر تھا لیکن پچھلے چند مہینوں میں آئی ٹی بی پی نے ان کا وہم توڑ دیا۔ ملک کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے ۔ ”
