آئی ٹی بی پی کی فرض شناسی حوصلہ افزائی کا سرچشمہ : اوم برلا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انڈو تبت سرحدی پولیس فورس کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں مسٹر برلا نے کہا‘‘انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کا یوم تاسیس تمام فوجیوں کو مبارک ہو جو بہادری ، استقامت کے جذبے کے ساتھ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی فرض شناسی ، ہمت، قربانی اور حب الوطنی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ’’۔آئی ٹی بی پی 24 اکتوبر 1962 کو انڈیا چین سرحد کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ فورس بنیادی طور پر لداخ کے قراقرم پاس سے اروناچل پردیش میں جاچیپ لا تک 3،488 کلومیٹر پر محیط ہندوستان اور چین کی طویل سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات ہے ۔ اس کے علاوہ یہ فورس چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف کئی سیکورٹی کے فرائض اور آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔فورس کی زیادہ تر سرحدی چوکیاں 9,000 فٹ سے 18,800 فٹ کی اونچائی پر واقع ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے ۔