نئی دہلی: سینٹرل گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ ، مشرقی دہلی نے فرضی کمپنیوں کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے جن کا استعمال آپریٹرز کے ذریعہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) بنانے اور منتقلی کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اس معاملے میں دارالحکومت کڑکڑڈوما عدالت میں وکالت کرنے والے ایڈووکیٹ وشال کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وشال نے اپنے نام پر ایک فرضی فرم بناکر اس کے اس جی ایس ٹی دھوکہ دہی کی ابتدا کی جسے انہوں نے اپنے رہائش گاہ کے نام پر رجسٹرڈ کروایا تھا۔ انہوں نے کئی جعلی فرموں کو بنانے کے لئے مختلف لوگوں کے کئی کے وائی سی کا انتظام کیا۔ ان جعلی فرموں کی کوئی بھی کاروباری سرگرمیاں نہیں تھیں اور یہ صرف اور صرف جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو منتقل کرنے اور سرکاری خزانے کو دھوکہ دینے کے مقصد کے لئے بنائی گئیں تھیں۔