آئی ٹی ملازمین کو ایک بار پھر ورک فرم ہوم کا اختیار

   

حیدرآباد۔31ڈسمبر(سیاست نیوز) ملک بھر میں آئی ٹی ملازمین کو ورک فرم ہوم کا اختیار دیا جا رہاہے اور کہاجا رہاہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق دفتر یا گھر سے کام کا فیصلہ کریں۔ تلنگانہ میں سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں نے بھی ملازمین کو کسی بھی مقام سے خدمات کی آزادی دی ہے۔ کہا جار ہاہے کہ کمپنیوں نے 15 جنوری کے بعد قطعی فیصلہ کا اشارہ دیا ہے ۔ حیدرآباد میں 50 فیصد سے زیادہ ملازمین نے گھروں سے کام شروع کردیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ ماہ تعطیلات کے اختتام کے بعد حکومت کی تجویز کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ ریاست میں 20ماہ بعد اگسٹ اور ستمبر 2021کے دوران نصف تعداد میں ملازمین کو دفترطلب کرکے خدمات کا آغاز ہوا تھا لیکن اندرون 6 ماہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کا اختیار دیا ہے جبکہ آئی ٹی کمپنیوں میں 100 فیصد عملہ کو کورونا ٹیکہ لگائے جاچکے ہیں اسکے باوجود بھی کمپنیوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہاہے ۔م