حیدرآباد۔انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں نے جاریہ سال جون تک گھر سے کام کرنے ملازمین کو ای میل روانہ کردیئے ہیں اور واضح کیا گیا کہ اگر صورتحال معمول پر نہیں آتی ہے تو گھر سے کام کی مدت میں مزید توسیع کی گنجائش رہے گی ۔ ملازمین کو مزید چند ماہ کیلئے گھر سے کام کرنے تیار رہنا چاہئے ۔کورونا لاک ڈاؤن کے بعد گھر سے کام کاج کے کلچر میں اضافہ ہواہے اور آئندہ چند ماہ مزید گھر سے کام کاج کی ہدایت پر ملازمین میں اکتاہٹ پیدا ہونے لگی ہے کیونکہ گھر سے کام کا اب ایک سال گذرچکا ہے ۔ دونوں شہروں کسی آئی ٹی کمپنی نے دفتری امور کا آغاز نہیں کیا ہے بلکہ ملازمین کو ہر تین ماہ بعد تین ماہ توسیع سے واقف کروایا جا رہاہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے دفتر میں خدمات کی بحالی کا امکان نہیں ہے ۔ حکومت دفتری سرگرمیوں کی اجازت دے چکی ہے لیکن کمپنیوں کا کہناہے کہ وہ ملازمین کی صحت کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے اسی لئے وہ گھر سے کام کو فروغ دے رہے ہیں ۔