حیدرآباد 26 فبروری ( سیاست نیوز ) سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کو خبردار کیا کہ وہ ڈرگس کے استعمال اور اس کی فروخت سے دور رہیں بصورت دیگر ان کی حرکتوں سے کمپنی انتظامیہ کو مطلع کردیا جائیگا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی ٹی شعبہ میں کام کرنے والے کچھ افراد ڈرگس کی سپلائی اور اس کے استعمال میں ملوث ہیں۔ آئی ٹی کمپنی انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی سرگرمی پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین مختلف چینلس سے ڈرگس حاصل کرکے اسے فروخت اور استعمال بھی کر رہے ہیں۔