آئی ٹی چھاپے ، بی آرایس و جے پی کی سازشی کا ثبوت:شرمیلا

   

حیدرآباد23نومبر ( یواین آئی ) وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست میں آئی ٹی چھاپے بی آرایس اور بی جے پی کی سازش کا ثبوت ہیں۔انہوں نے انتخابات میں شکست کے خوف سے کے سی آر پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کانگریس لیڈروں پر آئی ٹی اور ای ڈی چھاپوں کے ذریعہ کے سی آر کی مدد کر رہے ہیں۔ شرمیلا نے اپنے ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ دونوں پارٹیاں بی آرایس اور بی جے پی ایک ہیں۔یہ پارٹیاں گلی میں کشتی لڑ رہی ہیں اور دہلی میں دوستی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس سیاست کو جلد سمجھ جائیں گے ۔