حیدرآباد 6 مارچ ( پی ٹی آئی ) کورونا وائرس کے خطرہ سے متاثر آئی ٹی کاریڈار میں معمول کے حالات بحال ہوگئے ہیں ۔ یہاں ایک ملازم کے کورونا وائرس کا معائنہ منفی آیا ہے ۔ تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جئیش رنجن نے کہا کہ اب حالات معمول پر آچکے ہیں اور یہاں جو بے چینی کی کیفیت پیدا ہوئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے ۔