آئی ٹی کاریڈار کی رفتار پر لگام، 43 انتہائی عصری کیمرے نصب

   

ہر دن ایک ہزار سے زائد جرمانے۔ عوام کو مکمل احتیاط کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود کے آئی ٹی کاریڈار میں سفر یا پھر اس کاریڈار سے گذرنے والے اب چوکنا ہوجائیں چونکہ اس کاریڈار سے گذرنے میں جہاں احتیاط انتہائی اہم ہے تو دوسری طرف رفتار پر بھی قابو رکھنے کا وقت آ گیا۔ انتہائی مصروف ترین اور اہمیت کے حامل اس آئی ٹی کاریڈار میں پولیس کے اقدامات سے آئی ٹی کاریڈار جرمانوں کا کاریڈار بن گیا ہے ۔ چونکہ تیز رفتار کے سبب جیب خالی ہونے کے علاوہ جیل کی سزاء بھی ہوسکتی ہے ۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آئی ٹی کاریڈار میں رفتار کی جانچ کیلئے انتہائی عصری ٹکنالوجی کے کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد کا سفر مہنگا ثابت ہوگا۔ پولیس کی جانب سے آئی ٹی کاریڈار میں43 نصب کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر دن ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔ فی الحال سائبرآباد پولیس حدود میں 14 اسپیڈ گن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آئی ٹی کاریڈار میں انتہائی اہم مقامات پر 20 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو برقرار رکھنے بورڈز لگائے گئے ہیں جبکہ مزید اہم مقامات پر اسپیڈگن رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب انٹی گریٹیڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) میں 43 اسپیڈگن شامل کرلئے گئے ہیں۔ ہائی ٹیکس کمان سے ایچ آئی سی سی کی جانب سڑک پر کے پی ایچ بی ملیشین ٹاؤن شپ، سائبر ٹاور شلپارامام، اٹیکاچوراہا، گچی باؤلی، وپرو جنکشن دیگر راستوں پر ان آلات کو قائم کیا گیا ۔ ان کیمروں کی کارکردگی اور اس کی کارکردگی کا جائزہ راست ٹریفک کمانڈ کنٹرول سنٹر سے جوڑا گیا ہے اور یہاں کوجود عملہ گاڑی کے نمبر کو دیکھتے ہوئے جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ تیز رفتار کے علاوہ رانگ روٹ سگنل کے علاوہ دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔