مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا دورہ، سڑکوں کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں واقع آئی ٹی کوریڈور میں ایک مشترکہ معائنہ کیا گیا تاکہ سڑک توسیع کی جاسکے جس کیلئے مجوزہ کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس معائنہ میں سریجنا آئی اے ایس سائبرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر، اشوک ریڈی آئی اے ایس ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی، ٹریفک ڈی سی پی رنجن رتن کمار کے علاوہ پولیس اور ٹریفک پولیس عہدیداروں کے علاوہ میونسپل و ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ عہدیداروں نے لیمن ٹری ہوٹل مادھاپور اور سائبر ٹاورز کے درمیان اور سائبر ٹاورز سے میڈی کور دواخانہ تک کی راہداری کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران عہدیداروں نے درگم چیرو اور گارڈن کے اطراف رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے اپنے معائنہ کے دوران تجاوزات کی بھی نشاندہی کی جو سڑکوں کے کنارے کی گئی ہے۔(ش)