آئی پی ایس آفیسر کا دست درازی کا الزام مسترد

   

خاتون عہدیدار نے آسام رائفلس کے جوان پر الزام عائد کیا تھا
امپھال ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسام رائفلس نے خاتون آئی پی ایس آفیسر کے الزامات مسترد کردیئے کہ ان سے منی پور چیک پوسٹ میں متعین ایک رائفل میان نے دست درازی کی۔ آسام رائفل نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ نیز خود آفیسر کو غیر قانونی طور پر میانمار میں داخل ہونے اور وہاں سے نامعلوم اشیاء کی خریداری کا الزام عائد کیا۔ تاہم اے آر نے اس معاملہ کی تحقیقات کا یقین دلایا اور کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جائے گا ۔ آئی پی ایس آفیسر کی تحریری شکایت کی بنیاد پر پولیس نے رائفل میان پی کے پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کیا کہ انہوں نے اپنے چیک پوسٹ پر خاتون کو دبوچا اور دست درازی کی۔ یہ واقعہ 19 جنوری کو ہند۔میانمار سرحد پر پیش آیا ۔ اسٹیٹ ویمن کمیشن نے رائفل میان کو 27 جنوری کو اپنے روبرو پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔