حیدرآباد : /19 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے 5 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ ڈاکٹر سومیا مشرا جن کا تعلق 1994ء بیاچ سے ہے اور تعیناتی کیلئے منتظر تھے کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرسنیل مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح وی بی کملاسن ریڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس پرسنل کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر جنرل ڈرگس کنٹرول مقرر کیا گیا ہے ۔ اے آر سرینواس ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ عنبر کشور جھا جو حالیہ دنوں مرکزی تعیناتی سے ریاست کو واپس لوٹے ہیں کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہوم گارڈ اینڈ ٹکنیکل سرویسیس مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر پی شباریش ڈپٹی کمشنر آف پولیس سی سی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر آف پولیس میڑچل سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ ب
