حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بعض آئی پی ایس آفیسرس کے تبادلے اور پوسٹنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ اس ضمن میں احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ شریمتی ابھیلاشا بشٹ کو ڈائرکٹر آر بی وی آر آر ٹی جی پی اے مقرر کیا گیا ہے جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں۔شریمتی شیکھا گوئیل ‘ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ‘ سی آئی ڈی حیدرآبادکاتبادلہ کرکے ڈائرکٹرسائبر سیکوریٹی بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔چارو سنہا کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ‘ سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔تفسیر اقبال اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ‘زونVIچارمینار مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح ڈی وی سرینواس راؤ‘پاٹل کانتی لال سبھاش اور ایس چیتنیہ کمار کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔