آئی پی ایس غوث عالم کو تلنگانہ کیڈر ‘ اڈیشنل ایس پی ایٹور ناگارم مقرر

   

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے نو منتخب آئی پی ایس آفیسروں کے تبادلہ اور تعیناتی کے احکام جاری کئے ۔ مسٹر غوث عالم کو اڈیشنل سپرنٹنڈ پولیس ایٹورو ناگرم بھوپالا پلی مقرر کیا گیا ہے۔2017 کے آئی پی ایس غوث عالم کو تلنگانہ کیڈر الاٹ کیا گیا تھا اور وہ این پی اے میں ٹریننگ میں باوقار پرائم منسٹر بیٹن و ہوم منسٹر ریوالور اور دیگر انعامات حاصل کئے تھے۔ بہار کے ضلع گیا سے تعلق رکھنے والے غوث عالم نے دہلی میں تعلیم حاصل کی تھی ۔ سیول سرویسز میں کامیابی کے بعد انہیں انڈین پولیس سرویس کیلئے نامزد کیا گیا ۔ ان تبادلوں میں ڈاکٹر شبارش کو اسسٹنٹ ایس پی منوگرو مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر وینیت کو ایڈیشنل ایس پی بھدراچلم اور وہاں کے ایڈیشنل ایس پی ایم راجیش چندر کا عادل آباد تبادلہ کردیا گیا ہے۔