آئی پی ایس پروبیشنرس کی کل پاسنگ آوٹ پریڈ

   

وزیر داخلہ امیت شاہ معائنہ کرینگے ۔ غوث عالم بہترین آفیسر منتخب
حیدرآباد/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیشنل پولیس اکیڈیمی میں 24 اگسٹ کو ہونے والے 70 ویں انڈین پولیس سرویس آفیسرس پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ معائنہ کریں گے۔ آئی پی ایس ٹریننگ کے دوران نوجوان عہدیدار غوث عالم بیسٹ آل راؤنڈ آئی پی ایس پروبیشنر منتخب ہوئے اور انہیں باوقار پرائم منسٹر بیٹن اور ہوم منسٹر ریوالور سے نوازا جائیگا۔ ایک پریس کانفرنس میں ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی مسٹر ابھئے نے کہا کہ اکیڈیمی میں 92 آئی پی ایس پروبیشنرس کو ٹریننگ دی گئی ہے جن میں 12 خاتون عہدیدار جبکہ نیپال اور بھوٹان سے 11 عہدیداروں کی ٹریننگ مکمل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ 70 ویں بیاچ کی ٹریننگ کا آغاز 18 ڈسمبر 2017 کو ہوا اور اس میں نوجوان آئی پی ایس عہدیدار غوث عالم نے عمدہ مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں انہیں باوقار پرائم منسٹر بیٹن اور ہوم منسٹر ریوالور کے علاوہ بی ایس ایف ٹرافی ، مہتا کپ، نائب صدر جمہوریہ ٹرافی، پی ایل مہتا کمانڈنٹ کپ اور منی پور کپ فار لاحاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار کو تلنگانہ کیڈر الاٹ ہوا ہے۔ مسٹر ابھئے نے کہاکہ تلنگانہ کو جملہ 3 عہدیدار الاٹ ہوئے جبکہ آندھرا پردیش کو 3 اور کرناٹک کو 5 کیڈر الاٹ ہوئے ہیں۔ اس بیاچ میں 2 مسلم عہدیدار غوث عالم اور ایس ایم قاسم عابدی ہیں۔