حیدرآباد ( سیاست نیوز) سینئر آئی پی ایس عہدیدار ڈاکٹر آر ایس پروین کمار نے رضاکارانہ سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو مکتوب روانہ کرکے انہیں سبکدوش کرنے کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 26سال سے انڈین پولیس سرویس میں برسرخدمت ہے اور سبکدوشی کیلئے 6سال باقی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس کیلئے انہوں نے 9سال کی خدمات انجام دی ہیں جس سے سینکڑوں طلبہ کو فائدہ ہوا ہے ۔و حالانکہ سینئر آئی پی ایس عہدیدار نے سبکدوشی کے بعد اپنی سیاسی سفر کے آغاز پر واضح طور پر کچھ بتانے سے گریز کیا لیکن ذرائع سے معلوم ہوا کہ وہ مستقبل میں بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے تلنگانہ صدر کا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں ۔کیونکہ سو شیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس کے تحت حاصل کرنے والے ایس سی طلبہ کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جو پراوین کمار آئی پی ایس کے حامی ہیں ۔