حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا کو بتایا کہ تلنگانہ میں آئی پی ایس کی 34 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ٹی آر ایس ایم پی رنجیت ریڈی کے سوال پر مرکزی وزیر نے تحریری جواب دیا۔مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پرادھان منتری گرامینا سڑک یوجنا اسکیم کے تحت تلنگانہ میں 12256 کیلو میٹر سڑک منظور کی گئی اور 9561 کیلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔