دوبئی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہیکہ دو لیگ میچ ایک ہی تاریخ کو ایک ہی وقت پرکھیلیں جائیں گے ۔ اس سے قبل آئی پی یل2021 کے لیگ میچ ڈبل ہیڈ کے ساتھ آٹھ اکتوبر کو ختم ہونے والے تھے ۔ جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق صبح11 بجے سے سن رائزرز حیدرآباد (ایس آرایچ) اور دفاعیچمپئین ممبئی انڈینس (ایم آئی) کا مقابلہ ابو ظہبی میں ہونا تھا جبکہ یو اے ای کے وقت کے مطابق شام6 بجے رائلس چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کا مقابلہ دلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے خلاف ہونا تھا لیکن اب یہ فیصلہ کیاگیا ہیکہ8 اکتوبرکو ہی دونوں میچ یو اے ای وقت کے مطابق6 بجے سے (ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے )کھیلے جائیں گے ۔بی سی سی آئی نے اس بات کی اطلاع دی اگرچہ اس نے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اطلاع ملی ہے کہ اس کے انعقاد کے لئے آئی پی ایل کے براڈ کاسٹر اسٹار نے صلاح دی ہے تاکہ اگلے سال یعنی2022 میں دس ٹیموں کی شرکت والے اس مقابلے کے لئے تیاری کرسکے ۔ آئی پی ایل کے 2022 کے ایڈیشن میں ڈبل ہیڈر میچوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔اس سے قبل سال2011 میں بھی10 فرنچائزز نے آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا اور تب70 لیگ میچ کھیلے گئے تھے جبکہ پلے آف کی تعداد چار تھی۔