آئی پی ایل : آر سی بی ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل

,

   

آخری لیگ میچ میں بنگلورو کی ٹیم نے لکھنؤ کیخلاف 228 کا ٹارگٹ حاصل کیا

لکھنؤ : /27 مئی (ایجنسیز) رائل چیلنجرز بنگلورو کے عبوری کپتان اور وکٹ کیپر جتیش شرما نے آج لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف 33 گیندوں میں 8 چوکوں اور 6 چھکوں کے ساتھ 85 رنز (ناٹ آؤٹ) اسکور کرتے ہوئے آئی پی ایل سیزن کے آخری لیگ میچ میں میزبانوں کو 6 وکٹس سے ہرادیا ۔ جتیش کے ساتھ میانک اگروال نے بھی تیز رفتار 41 رنز بنائے ۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 107 رنز کی غیرمختتم رفاقت نبھائی اور لکھنؤ کے 227/3 کو پیچھے چھوڑدیا جبکہ 8 گیندیں باقی تھیں ۔ جتیش کو میچ ایوارڈ دیاگیا ۔ ویراٹ کوہلی نے 54 رنز بنائے ۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی نے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر اختتام کیا اور اسے سرفہرست پنجاب کنگس کے ساتھ ایک میچ میں ناکامی کے باوجود فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا فائدہ حاصل رہے گا ۔ لکھنؤ کے اسکور میں کپتان ریشب پنتھ کے 118 اور میچل مارش کے 67 رنز رائیگاں گئے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن گجرات ٹائیٹنس اور چوتھی پوزیشن ممبئی انڈینز کو ملی ہے جو جمعہ /30 مئی کو الیمنیٹر کھیلیں گے ۔ اس سے قبل /29 مئی کو کوالیفائر 1 اورپنجاب اور بنگلور کے درمیان ہوگا ۔