آئی پی ایل : حیدرآباد کو سنسنی خیز میچ میں شکست

   

گجرات نے 196 کاٹارگٹ آخری گیند پر حاصل کیا
ممبئی : آئی پی ایل کے غیرمعمولی اور سنسنی خیز مقابلہ میں بولنگ آل راونڈر راشد خاں کے دھواں دھار چھکوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف گجرات ٹائٹنس کو آخری گیند پر 5 وکٹ سے جیت دلائی۔ راشد 11 گیندوں میں 31 ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے اور یانسن نے گیند سنبھالی۔ راشد نے انہیں 4 چھکے لگائے اور گجرات کا اسکور 199/5 ہوا ۔ حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک نے 25 رنز دیکر 5 وکٹ لئے لیکن ان کی ٹیم ہار گئی۔ قبل ازیں حیدرآباد نے ابھیشیک اور مرکرام کی ہاف سنچریوں کی مدد سے 195/6 اسکور کئے۔