کولکاتہ :کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آج آئی پی ایل کے پندرہویں مقابلے میں حیدرآباد سن رائزرس کو یکطرفہ مقابلہ میں80 رنوں سے ہرادیا۔ کولکاتاکی 4 میچوں میں یہ دوسری جیت جبکہ حیدر آباد کے خلاف لگاتار چوتھی فتح ہے۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے۔ جواب میں سنرائزرس حیدر آباد کی پوری ٹیم 16.4 اوورس میں محض 120 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تیز گیندباز ویبھو اروڑا نے 4 اوورس میں 29 رن دے کر 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جنہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔