ابو ظہبی: کپتان روہت شرما کے 54 گیندوں میں 80 رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے ممبئی انڈینس نے آج آئی پی ایل میں اپنی پہلی جیت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف درج کرائی۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195/5 اسکور کئے۔ 196کے ٹارگٹ پر دنیش کارتک کی کولکتہ ٹیم 146/9 تک محدود رہی۔روہت کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ ممبئی کیلئے ایس یادو کے 47 رنز دوسرا بڑا اسکور رہا۔ کولکتہ کی اننگز میں سب سے زیادہ 33 رنز پی کمنس نے بنائے جبکہ کپتان دنیش کا اسکور 30 رہا۔ ٹی بولٹ ، جے پیٹنسن، جے بومرا، آر چاہر نے فی کس 2،2 وکٹیں لئے۔