آئی پی ایل: سن رائزرس حیدرآباد کا چھٹے مقام پر اختتام

   

نئی دہلی ۔ 25 مئی (ایجنسیز) ہینرچ کلاسن کے محض 28 گیندوں میں طوفانی 105 رنز (ناٹ آؤٹ) کے بل بوتے پر سن رائزرس حیدرآباد نے آج کے کے آر کو 110 رنز سے ہرا دیا اور رواں آئی پی ایل سیزن میں اپنی مہم کا چھٹے مقام کے ساتھ اختتام کیا۔ ایس آر ایچ نے 278/3 اسکور کئے اور کے کے آر کو 168 پر آل آؤٹ کردیا۔ کولکتہ کی ٹیم کو 8 ویں پوزیشن ملی۔ حیدرآبادی ٹیم نے اپنے آخری چار میچوں میں سے تین جیتے جبکہ ایک بے نتیجہ رہا۔