حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم اوپل میں آئی پی ایل کرکٹ میچ کے دوران حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 6 افراد بشمول 3 لڑکیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اوپل پولیس کے بموجب اسٹیڈیم کے کارپوریٹ باکس نمبر S22 میں کے پورنیما ، کے پریا ، سی پرشانتی ، وی سریکانت ریڈی ، ایل سریش اور جی وینو گوپال نے کرکٹ اسٹیڈیم میں شراب نوشی کی اور بعد ازاں سنتوش اوپادھیائے وائس پریسیڈنٹ بھارت فینانس سے بدسلوکی کی اور اسے کرکٹ میچ دیکھنے سے روک دیا ۔