آئی پی ایل میچ پر سٹے بازی کے الزام میں 3 گرفتار

   

گروگرام : گروگرام پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ میچ پر سٹے بازی کے الزام میں تین افراد کوگرفتار کیا ہے، ایک اہلکار نے منگل کو بتایا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راجکمار، سجن اور پرمود کے طور پر کی گئی ہے جو سبھی گروگرام کے رہنے والے ہیں۔ ملزمان کو پیر کو گروگرام کے سیکٹر 38 سے گرفتارکیا گیا۔ امیت کمار، انچارج کرائم برانچ سیکٹر10 نے کہا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ملزمان کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ چینائی سوپرکنگز اورگجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے جانے والے آئی پی ایل فائنل میچ پر شرط لگا رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور ایک رجسٹر برآمدکیا ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ایک ملزم رجسٹر میں گیمکے بارے میں اندراجات کر رہا تھا جبکہ اس کا ساتھی فون پر قیمت کے بارے میں بتاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کی دفعہ 13A/3/67 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔