پنجاب 11 رنز سے کامیاب
احمد آباد : آئی پی ایل 2025 ء میں آج پانچواں میچ کھیلا گیا جو ایک اور ہائی اسکورنگ مقابلہ ثابت ہوا ۔ گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر مہمان پنجاب کنگس کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پنجاب نے کپتان شریاس ایئر کے 97 ناٹ آوٹ کی مدد سے 243/5 اسکور کئے ۔ شریاس نے 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے محض 42 گیندوں میں برق رفتار اننگز کھیلی ۔ دیگر بیٹرز میں پریانش آریا نے 47 اور ششانک سنگھ نے 44 رنز بنائے ۔ محمد سراج 54 رنز دے کر مہینگے بولر ثابت ہوئے ۔ جوابی اننگز میں گجرات سائی سدرشن (74) اور جوس بٹلر (54) کی نصف سنچریوں کے باوجود 232/5 تک محدود رہا ۔ شریاس کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔