آئی پی ایل ٹیمیں شائقین سے رابطے میں رہنے کیلئے ٹک ٹاک پر آگئیں

,

   

حیدرآباد۔7جون(سیات ڈاٹ کام) تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور خوشی کے لئے ٹِک ٹاک نے سب کے لئے تفریح، تخلیقی اور معنی خیز مواد کا اشتراک کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ حال ہی میں ڈیویڈ وارنر ،کیون پیٹرسن ،آرون فنچ ، سریش رائنا کے بعدآئی پی ایل کی ٹیمیں بھی اس میں شامل ہوئی ہیں جن میں سن رائزرس حیدرآباد ، چینائی سوپرکنگز ، دہلی کیپٹلز ، کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز شامل ہیں۔شائقین اب کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم ، فٹنس سرگرمیاں اور تفریحی کاموں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔حالیہ دنوں میں ، سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنے ساتھی وریدھیمان ساہا ، پریم گرگ ، خلیل احمد اور راشد خان کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر اپنے ورزش کے معمولات اور لاک ڈاون میں خاندانی لمحات کا اشتراک کیا۔ جبکہ دہلیکی ٹیم نے پریکٹس سیشن سے لے کر فتح کے بعد کے رقص تک دلچسپ تفریحی مواد بھی شائع کیا ۔دوسری طرف تین مرتبہ کی آئی پی ایل فاتح ٹیم چینائی سوپرکنگز کی ٹک ٹاک ویڈیوزآن اور فیلڈ انٹرٹینمنٹ ، تامل گانوں اور ایک دوسری سرگرمیوں کے ساتھ شائقین کا رشتہ بنائے رکھا۔ اسی طرح آئی پی ایل کے افتتاحی فاتح ٹیم راجستھان رائل کا ٹِک ٹاک ویڈیوز تفریحی اور شدید پریکٹس سیشنوں کا ترجمان ہیں ، جو ڈریسنگ روم گفتگو کو بھی واضحکرتے ہیں۔آئی پی ایل کی پانچوں ٹیمیں اپنے ٹِک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کررہی ہیں اور خاص طور پر لاک ڈاون میں مثبت لمحات کو پھیلارہی ہیں۔