پونے : ممبئی انڈینس کے بعد آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس دوسری ٹیم بن گئی جس کی پلے آف میں رسائی کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے چینائی کو 13 رنز سے شکست دی اور پلے آف کھیلنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ آج کی جیت کے ساتھ بنگلورو چوتھی پوزیشن میں پہنچ چکا ہے۔ قبل ازیں چینائی نے ٹاس جیتا اور بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 173/8 اسکور کئے ۔ کیپٹن فاف ڈوپلیسی 38 اور اوپنر ویراٹ کوہلی 30 رنز بنا پائے۔ مہیپال نے میڈل آرڈر میں 42 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں ہرشل پٹیل کے 3/35 نے چینائی کو 160/8 تک محدود رکھا۔ کیپٹن دھونی نے 2 رنز بنائے۔