آئی پی ایل : پنجاب کی بنگلور کیخلاف 97 رنز سے کامیابی

   

دبئی: آئی پی ایل کے ایک میچ میں کنگس الیون پنجاب نے رائل چیلنجرس بنگلورکو 97 رنز سے شکست دے دی۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے ایل راہول کی شاندار سنچری (132 رنز) کی بدولت تین وکٹ کے نقصان پر 206 رنزاسکور کئے تھے۔ جواب میں رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم 17 ویں اوورس صرف 109 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کے ایل راہول کو ان کی شاندار اور تیز رفتار سنچری پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔