آئی پی ایل پھر ملتوی

   

ممبئی۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل ) کو مزید ملتوی کردیا گیا ہے جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب آئی پی ایل پھر ایک مرتبہ ملتوی کردیا گیاہے ۔بورڈ کے ذرائع کے بموجب اس وقت آئی پی ایل 2020 کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح بات نہیں ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی 3 مئی کے بعد ہی اس صورتحال کا جائزہ لے گا جب حکومت کوڈ 19 بحران کے بارے میں مزید رہنما اصول لے کر آئے گی۔یادر ہیکہ پہلے آئی پی ایل کو 29 کو شروع ہونا تھا لیکن ہندوستان میں پہلے 21 دن کے لاک ڈاون کی وجہ سے اسے 15اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا لیکن اب جبکہ لاک ڈاون 3 مئی تک بڑھادیا گیا ہے لہذا آئی پی ایل کو ملتوی کرنا پڑا ہے۔