آئی پی ایل : چینائی اور دہلی جلد دبئی پہنچنے کی خواہاں

   

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے اب تک آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے لیکن فرنچائزیوں نے پہلے ہی بورڈ کو متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں اپنے منصوبوں کے بارے میں مطلع کردیا ہے ، جہاں باقی31 مقابلے ستمبر ۔اکتوبر میں کھیلے جانے ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست تین ٹیمیں جلد دبئی پہنچنا چاہتی ہیں اورانہوں نے بی سی سی آئی کو20 اگست تک دبئی میں ہونے کے اپنے منصوبے کے بارے میں مطلع کردیا ہے ۔ چینائی سوپرکنگس (سی ایس کے ) اوردہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے تصدیق کی ہے کہ وہ 20 اگست تک دبئی پہنچنا چاہتے ہیں اورمقامی حکومتوں اوربی سی سی آئی کی صلاح کے مطابق لازمی قرنطینہ سے قبل اپناکیمپ شروع کرناچاہتے ہیں۔ کورونا وبا اورمانسون کے پیش نظر دونوں ٹیموں نے ہندوستان میں ایک کیمپ منعقد کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) تیسری ایسی ٹیم ہے جوجلد دبئی پہنچنا چاہتی ہے ۔