بورڈ کے اجلاس میں ٹورنمنٹ کو مختصر کرنے ،ٹیموں کے دوگروپس بنانے،ایونٹ کوچند مقامات تک محدودرکھنے پر غور
ممبئی ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرسک کی وبائی بیماری کے بعد بی سی سی آئی اور آٹھ آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے مابین ہفتے کو ہوئے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کو مختصر کرنا بھی ایک بہتر فیصلہ ہوسکتا ہے جب کہ کنگز الیون پنجاب کے نیس واڈیا نے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ ایونٹ کا آغاز کب ہوگا۔ حکومت ہند کی طرف سے عائد سفری پابندیوں اور کسی بھی میچ کی میزبانی سے تین ریاستوں کے انکار کی وجہ سے بی سی سی آئی نے جمعہ کو 29 مارچ کو شروع ہونے والے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک معطل کردیا۔ واڈیا نے آئی پی ایل مالکان کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہم یاکوئی اوربھی اس موقف میں نہیں ہیں کہ وہ یہ بتاسکے کہ آئی پی ایل کب شروع ہوگا۔ ہم دو سے تین ہفتوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے اور امید ہے کہ اس وقت تک کورونا وائرس کے معاملات کم ہوجائیں گے۔ بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی اور سکریٹری جے شاہ سے ملاقات کے بعد واڈیا نے ان خیالات کا اظہارکیا ۔ذرائع نے یہاں اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر کہا کہ ٹیم مالکان اور بی سی سی آئی کے مابین ملاقات کے دوران چھ سے سات متبادل فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ واڈیا نے واضح کیا کہ اس وقت ، صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات سب سے اہم ہیں۔ہندوستان میں کورونا وائرس سے دو اموات اور 80 سے زیادہ مثبت واقعات درج ہوئے ہیں ، جس کے نتیجے میں حکومت کی ہدایت ہے کہ وہ بڑے بڑے اجتماعات سے بچنے کے لئے شائقین کو کھیلوں کے مقابلوں سے باز رکھیں۔ ذرائع نے آگاہ کیا ہے ابھی دوسرا متبادل فیصلہ یہ ہے کہ ٹیموں کو چار کے دوگروپوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے اور پھر ٹاپ چار پلے آف میں جاسکتی ہیں۔ تیسرا متبادل فیصلہڈبل ہیڈر (ہفتے کے دن کھیلے جانے والے مقابلوں) میں اضافہ ہے۔ چوتھا متبادل فیصلہ تمام مقابلوں کو چند ایک مقامات پر انعقادکرنا ہے جس میں کھلاڑیوں ، معاون عملے اور ٹی وی عملے کی محدود نقل و حرکت اور سفر ہوگا۔ایک اور راستہ یہ ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے کھیلنا ہے اور ایک مختصر وقت میں تمام 60 مقابلوں کا انعقاد کرنا ہے جس سے اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ اسٹیک ہولڈرز ٹرک کو پیسہ کا نقصان نہ ہو۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ٹورنمنٹ کو بیرون ملک منتقل کرنے کے بارے میں اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ واڈیا نے کہا بی سی سی آئی ، آئی پی ایل اور (سرکاری براڈکاسٹر) اسٹار (اسپورٹس) نے واضح کیا ہے کہ ہم مالی نقصان کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔ اس اجلاس میں سب نے اتفاق کیا کہ انسان پہلے آتے ہیں اور مالیہ اس کے بعدآتا ہے۔ ہم یہاں حکومتوں کی ہدایتوں پر عمل کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ مجھے مہینے کے اختتام سے قبل کسی بھی قسم کا فیصلہ کی امید نظر نہیں آتی ۔ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا اور امید ہے کہ صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا جب تک کہ صورت حال واضح نہیں ہوجاتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 اپریل کے بعد بھی کیا ہوگا یہ کہنا بھی قبل ازوقت ہے۔