آئی پی ایل کرکٹ میاچس پر سٹہ بازی کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) آئی پی ایل کرکٹ میاچیس پر سٹہ وصول کرنے والی ایک ٹولی کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ روی تیجا اور منوج کمار علاقہ مائیلاردیوپلی میں جاریہ آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹہ وصول کررہے تھے اور اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع ملنے پر میلاردیوپلی پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور دھاوے کے دوران 13 لاکھ نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سٹہ باز آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر آندھراپردیش اور تلنگانہ کے سٹہ بازوں سے سٹہ کی رقم وصول کررہے تھے اور آن لائن رقم منتقلی طریقہ کار سے سٹہ کی رقم وصول کررہے تھے ۔ گرفتار افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔