نئی دہلی ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس منعقد شدنی آئی پی ایل کی انعامی رقم کو نصف کردیا جائے جیسا کہ 2019ء میںجہاںچمپئن ٹیم کو 20کروڑ روپئے ملے تھے اس مرتبہ صرف 10کروڑ روپئے ملیں گے ۔ علاوہ ازیں فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو 12.5 کروڑ کے بجائے 6.25کروڑ روپئے ملیں گے ۔
جیمی سن ونڈے ٹیم میں شامل
ویلنگٹن۔4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے دراز قد فاسٹ بولر کائیل جیمی سن کو آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے معلنہ نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ ناقص فارم کا شکار ٹم ساؤتھی پر بھی سلکٹروں نے اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا 13مارچ کو سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ونڈے سے ہوگا ۔