ممبئی۔آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کا اعلان 25 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے بھی اس بات پر مہر لگادی ہیکہ25 اکتوبرکو دونئی فرنچائززکا اعلان کیا جائے گا۔ بولی جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر تک بڑھا دی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اب تک تقریبا ً11 بولی دہندگان نے ٹینڈر دستاویزات خریدے تھے ۔ بی سی سی آئی نے ہر نئی فرنچائزیوں کے لیے2000 کروڑ روپے (تقریبا270 ملین امریکی ڈالر) کے شعبے میں کم از کم بولی کی قیمت مقررکی ہے ۔ احمد آباد، لکھنؤ، گوہاٹی اورکٹک سمیت چھ شہر مقابلے میں ہیں، جہاں کامیاب بولی لگانے والی دوکامیاب ٹیموںکو آئی پی ایل2022 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ بی سی سی آئی نے 25 اکتوبر کو اگلی سائیکل(2023-27) کے لیے آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لیے بھی ٹینڈر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ آئی پی ایل میڈیا حقوق کے کرکٹ میں سب سے پرکشش اور اہم مقام رکھتا ہے ۔2017 میں اسٹار انڈیا نے 2018 سیزن کے لیے دنیا بھر میں ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل دونوں کے لئے آئی پی ایل کے حقوق کو ریکارڈ 16347.5 کروڑ روپے (اس وقت 2.55 بلینڈالر) خرچ کرکے اپنے نام کیا تھا۔