نئی دہلی ۔ 26 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2019 ء میں ابتدائی 4 ہفتوں کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور ان 4 ہفتوں میں صرف اسٹار نیٹ ورک پر مقابلوں کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد 414 ملین سے تجاوز کرچکی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے بموجب اس سال آئی پی ایل میں گزشتہ کی بہ نسبت 15 فیصد شائقین کا اضافہ ہوا ہے اور خاص کر خواتین اور بچوں نے زیادہ دلچسپی دکھائی ہے۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں نے جو مقابلوں کا مشاہدہ کیا ہے ان میں 29 فیصد ، 15 سال سے زیادہ عمر کی خاتون شائقین کی تعداد میں 15 فیصد اور 15 سال کی عمر کے مردشائقین کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وی ویو آئی پی ایل 2019 ء بچوں اور خاتون شائقین کی تعداد میں تقریباً 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔