آئی پی ایل 2020ء کیلئے 14 سالہ افغانی اسپنر کا انتخاب

   

نئی دہلی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ 2020ء کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ ابتداء میں 971 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے جس میں سے 332 ناموں کو ہی قطعیت دی گئی ہے۔ آئی پی ایل 2020ء ڈسمبر 19 کو ہراج ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر ترین کھلاڑی کا تعلق افغانستان سے ہے جس کی عمر صرف 14 سال ہے۔ 14 سالہ اسپنر نور احمد اس فہرست میں سب سے کم عمر کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سب سے عمر دراز کھلاڑیوں میں 48 سالہ پروین تامبے شامل ہے جن کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے اس اسپنر کی پیدائش 3 جنوری 2005ء کو ہوئی تھی۔ نور احمد نے انڈر 19 ایشیا کپ اور ہندوستان کے خلاف انڈر 19 سیریز میں بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ گزشتہ سال سابق کپتان اور بین الاقوامی سلیکٹر رئیس احمد زئی نے ان کی صلاحیت کو پہچانا تھا۔