انڈین پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ملی اطلاع کے مطابق لیگ کے بقیہ میچز جو 19 ستمبر سے یو اے ای میں ہونے والے ہیں، میں شائقین کی آمد متوقع ہے۔گزشتہ دو سیزن سے بند اسٹیڈیم میں میچز ہونے کے بعد اب اسٹیڈیم میں تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔آئی پی ایل کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل اب دوبارہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے منتظمین نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں اتوار سے دوبارہ شروع ہونے والے اس ٹی 20 لیگ کے دوران شائقین کی ایک محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔